پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اتوار کی آدھی رات تک ملک میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے 8309 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 45 لاکھ 80 ہزار 832 ہو گئی ہے۔ اس دوران 9905 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد مہلک وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد تین کروڑ 40 لاکھ 8 ہزار 183 ہوگئی۔
اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 1832 سے گھٹ تعداد 103859 رہ گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس سے مزید 236 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد چار لاکھ 68 ہزار 790 ہو چکی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی شرح 0.30 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.34 فیصد اور اموات کی شرح 1.36 فیصد ہے۔
ریاست کیرالہ اب بھی ملک میں ایکٹیو کیسز کے لحاظ سےسب سے آگے ہے۔ یہاں ایکٹیو کیسز 1500 سے گھٹ کر 47652 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں 5691 مریضوں کے شفایاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 5046219 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 159 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 39838 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیرالہ میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے بھی سب سے اوپر ہے۔
ریاست مہاراشٹر میں ایکٹیو کیسز 42 سے گھٹ کر 11863 رہ گئے ہیں، جب کہ مزید 33 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 140941 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مزید 841 مریضوں کی شفایابی سے مجموعی تعداد 6481640 ہو گئی ہے۔
