بی جے پی دفعہ370 کے متعلق عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی تعمیل کرے گی: اشوک کول

بی جے پی دفعہ370 کے متعلق عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی تعمیل کرے گی: اشوک کول

سری نگر،25 نومبر : بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے جنرل سکریٹری ( آرگنائزیشنز) اشوک کول کا کہنا ہے کہ بی جے پی دفعہ 370 کے متعلق عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی تعمیل کرے گی۔
ان کا ساتھ ہی کہنا تھا کہ تاہم بی جے پی ہمیشہ سے اس دفعہ کی منسوخی کے حق میں رہی ہے اور آگے بھی رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے بعد جموں وکشمیر کو ریاستی درجہ واپس دیا جا سکتا ہے۔
موصوف جنرل سیکریٹری نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کے روز یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ’بی جے پی 1953 سے دفعہ 370 کی تنسیخ کے حق تھی اور آگے بھی رہے گی تاہم اس کے متعلق عدالت عظمیٰ کی طرف سے جو فیصلہ آئے گا بی جے پی اس کی تعمیل کرے گی‘۔
ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی نے ہمیشہ نعرہ دیا ہے کہ جس کشمیر کو خون سے سینچا وہ کشمیر ہمارا ہے اور سارا جموں و کشمیر ہمارا ہے۔
ریاستی درجے کی واپسی کے متعلق پوچھے جانے پر اشوک کول نے کہا: ’وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمنٹ میں یہ کہا ہے کہ ریاستی درجے کو بحال کیا جائے گا میں سمجھتا ہوں کہ یونین ٹریٹری میں انتخابات کے بعد سرکار اس قسم کی بات ضرور کرے گی‘۔
زرعی قوانین کی منسوخی کی طرح دفعہ370 کی بحالی کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ دفعہ370 کو واپس نہیں لایا جائے گا۔
جب حیدر پوورہ متنازع انکاؤنٹر کے بارے میں ان سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا: ’ایسے واقعے نہیں ہونے چاہئے حکومت اس میں انکوائری کرا رہی ہے اور ملوثین کو سز ملے گی‘۔
موصوف جنرل سیکریٹری نے کہا کہ لوگوں کو منتخب نمائندوں تک پہنچ آسان ہوتی ہے جبکہ بیوروکریٹس تک مشکل ہوتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.