اتوار, جولائی ۶, ۲۰۲۵
22.9 C
Srinagar

جموں پولیس کا ٹرک سے کروڑوں روپیے مالیت کی مشتبہ ہیروئن ضبط کرنے کا دعویٰ

جموں،25 نومبر : جموں پولیس نے شہر کے مضافاتی علاقہ جھجر کوٹلی میں کروڑوں روپیے مالیت کی مشتبہ ہیروئن ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے سری نگر سے جموں آ رہی ایک ٹرک کو روکا۔
انہوں نے بتایا کہ چیکنگ کی دوران ٹرک سے کچھ پاکٹس بر آمد کئے گئے جن میں غالباً ہیروئن بھری ہوئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم ٹرک ڈرائیور جائے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
دریں اثنا ایک پولیس افسر نے کہا: ’ہم نے ٹرک سے کچھ پاکیٹس ضبط کئے ہیں ان میں کیا رکھا گیا ہے اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور دوسری ایجنسیاں بھی کام پر لگی ہوئی ہیں‘۔

Popular Categories

spot_imgspot_img