سری نگر،23 نومبر :پولیس نے جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ علاقے میں منگل کی صبح ایک ناکہ چیکنگ کے دوران تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان ک تحویل سے 12 کلو چرس پاؤڈر بر آمد کیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے بجبہاڑہ علاقے میں ایک ناکہ چیکنگ کے دوران تین منشات فروشوں کو گرفتار کیا۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدگان کی تحویل سے 12 کلو چرس پاؤڈر بر آمد کی گئی۔
گرفتار شدگان کی شناخت معراج احمد شیخ ولد محمد اسمٰعیل شیخ ساکن ڈلگیٹ سری نگر، محمد الطاف بلوکی ولد عبدالرشید بلوکی ساکن رعناواری سری نگر اور رئیس احمد لون ولد عبدالسلام لون ساکن پرچھل پلوامہ کے بطور کی گئی ہے۔
دریں اثنا اننت ناگ پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’بجبہاڑہ پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران تین منشیات فروشوں کو 12 کلو چرس پاؤڈر سمیت گرفتار کیا ہے‘۔
ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں
