محکمہ صحت کے صفائی کرمچاریوں کا سری نگر میں احتجاج

محکمہ صحت کے صفائی کرمچاریوں کا سری نگر میں احتجاج

سری نگر/ محکمہ صحت میں تعینات صفائی کرمچاریوں نے پیر کے روز یہاں پریس کالونی میں جمع ہو کر اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج درج کیا۔

احتجاجی ’ہم کیا چاہتے انصاف‘، ’منیمم ویجز ایکٹ کو لاگو کرو لاگو کرو‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔اس موقع پر ایک خاتون احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گھروں میں چولھے نہیں جل رہے ہیں ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔

انہوں نے روتے بلکتے ہوئے کہا: ’ہمارے گھروں میں بیٹیاں ہیں جن کے ہاتھ پیلے کرنے ہیں بچوں کو پالنے کے لئے کوئی انتظام نہیں ہے‘۔

ان کا کہنا تھا ہم ساڑھے سات سو روپیے ماہانہ اجرت لیتے ہیں جبکہ کچھ صفائی کرمچاری ماہانہ پچاس روپیے اور کچھ ماہانہ سو روپیے کے مشاہرے پر کام کرتے ہیں۔

ایک اور احتجاجی نے دعویٰ کیا کہ جموں میں منیمم ویجز ایکٹ لاگو کیا گیا لیکن یہاں اس کو لاگو نہیں کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم متعلقہ محکمے کے ناظم کے پاس بھی گئے جنہوں ہماری مدد کی لیکن اس کے باوجود بھی اس ایکٹ کو لاگو نہیں کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا: ’ہم نے کوورنا کے دوران بھی کام کیا اور ہم ہسپتالوں کو صاف رکھتے ہیں اگر ہم ایسا نہیں کریں گے تو ان میں کوئی نہیں آئے گا‘۔

انہوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ وہ ان کے مسئلے کو حل کریں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.