منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

شمیر میں سردی کی شدت برابر جاری، پہلگام سرد ترین جگہ

سری نگر،19 نومبر : وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے کے باعث سردی کا زور برابر جاری ہے۔
ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ وادی میں 23 نومبر تک موسم خشک مگر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وادی میں 24 اور 25 نومبر کو موسم خراب ہوسکتا ہے تاہم اس کے بعد 30 نومبر تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حررات منفی1.0 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img