رام بن سڑک حادثہ،: اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے دو مسافر ازجان، ایک درجن زخمی

رام بن سڑک حادثہ،: اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے دو مسافر ازجان، ایک درجن زخمی

جموں/ جموں و کشمیر کے ضلع رام بن کے ڈگڈول علاقے کے نزدیک ہفتے کی صبح ایک سڑک حادثے میں اترہردیش سے تعلق رکھنے والے دو مسافر از جان جبکہ چار بچوں سمیت قریب ایک درجن زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ رام بن کے ڈگڈول علاقے میں قومی شاہراہ پر ہفتے کی صبح ایک سومو گاڑی جس میں 14 مسافر سوار تھے، لڑھک کر ایک گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں اس میں سوار سارے مسافر زخمی ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ حادثہ پیش آتے ہی پولیس اورکیو آر ٹی کی ٹیمیں جائے واردات پر پہنچ گئیں اور زخمیوں، جن میں سے بعض شدید زخمی تھے، کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے دو کی ہسپتال لے جانے کے دوران موت واقع ہوئی۔

متوفین کی شناخت 19 سالہ گلزار احمد ولد محمد عرفان اور 24 سالہ سمیر احمد ولد طاہر احمد ساکنان اتر پردیش کے بطور ہوئی ہے۔

زخمیوں کی شناخت 7 سالہ جمیلہ دختر فیاض احمد ساکن نیل، 19 سالہ ناصر خان ولد ارشد خان ساکن اتر پردیش، 2 سالہ اکیرہ،8 سالہ اکیہ، 4 سالہ آرا بانو دختر فیاض احمد ساکن نیل، 18 سالہ صیب خان ولد اختر حسین خان، سہیل خان ولد عرفان خان ساکن اتر پردیش، 28 سالہ منظور احمد خان ولد بشیر احمد خان (ڈرائیور) ساکن نیل، 35 سالہ خالدہ بیگم زوجہ فیاض احمد، آشو اور19 سالہ عثمان ولد محمد اکبر ساکنان اتر پردیش کے بطور ہوئی ہے۔

زخمیوں میں سے آشو اور خالدہ کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.