حکومت کا سب انسپکٹر اسامیوں کے لئے امیدواروں کی زیادہ سے زیادہ عمر میں رعایت کا اعلان

حکومت کا سب انسپکٹر اسامیوں کے لئے امیدواروں کی زیادہ سے زیادہ عمر میں رعایت کا اعلان

سری نگر/ جموں و کشمیر حکومت نے محکمہ پولیس  میں سب انسپکٹر اسامیوں کے لئے بھرتی ہونے کے خواہش مند امیدواروں کو زیادہ سے زیادہ عمر میں رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

حکومت نے اس کے علاوہ سب انسپکٹر اسامیوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا ہے۔یہ جانکاری لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ کے ذریعے فراہم کی گئی ہے۔

ٹویٹ میں کہا گیا ہے: ’مختلف وفد کی کی نمائندگی کے بعد حکومت نے محکمہ پولیس میں سب انسپکٹر اسامیوں کے لئے بھرتی ہونے کے خواہش مند امیدواروں کی زیادہ سے زیادہ عمر میں رعایت دینے کا فیصلہ لیا ہے اور اب زیادہ سے زیادہ کی حد بڑھا کر 28 سے30 برس کر دی گئی ہے‘۔

ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ اس کے علاوہ یونین ٹریٹری میں سب انسپکٹر اسامیوں کی تعداد بڑھا کر8 سو 12 سو کر دی گئی ہے۔

بتادیں کہ جموں و کشمیر سلیکشن سروس بورڈ (جے کے ایس ایس آر بی) نے حال ہی میں محکمہ پولیس میں سب انسپکٹر اسامیوں کی آٹھ سو اسامیوں کو پر کرنے کے لئے آن لائن درخواستیں جمع کرنے کے لئے ایک نوٹیفکیشن جاری کی تھی۔
اس نوٹیفکیشن میں خواہش مند امیدواروں کی کم سے کم عمر 18 برس جبکہ زیادہ سے زیادہ عمر 28 برس مقرر تھی۔
نوٹیفکلیشن میں امیدوراں سے 10 نومبر سے 10 دسمبر تک فارم جمع کرنے کو کہا گیا تھا۔تاہم خواہشمند امیدواروں نے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد میں اضافے کی اپیل کی تھی۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.