جموں شہر میں سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت سائیکل سروس بھی ہوگی

جموں شہر میں سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت سائیکل سروس بھی ہوگی

جموں/ جموں شہر میں سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت مسافروں کے سفر کو آسان بنانے کے لئے سائیکل سروس کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے۔

بتادیں کہ جموں شہر کو سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت تعمیر و تیار کیا جا رہا ہے۔جموں سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے چیف ایگزیکیٹو افسر (سی ای او) ہتیش گپتا نے یو این آئی کو بتایا کہ سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت جموں شہر میں سائیکل سروس شروع سال ائندہ کے اوائل تک چالو کی جائےگی۔

انہوں نے کہا کہ اس سروس کے لئے شہر کے مختلف مقامات میں 120 سائیکل اسٹینڈس بنائے جا رہے ہیں۔موصوف سی ای او نے کہا کہ اس پروجیکٹ کی تکمیل کے لئے پہلے ہی ٹینڈرس جاری کئے گئے ہیں جس کے تحت جموں شہر کے بالائی علاقوں کا سفر کرنے کے لئے آٹھ سو سائیکل جن میں 80 سائیکل برقی ہوں گے، حاصل کئے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سہولیت کا استعمال کرنے والے مسافر کو سائیکل اپنے نزدیکی سائیکل اسٹینڈ پر رکھنا ہوگا اور وہ کیو آر کوڈ کے ذریعے وہ اس کا کرایہ ادا کر سکتے ہیں۔موصوف سی ای او نے کہا کہ سائیکل کو جگہ ٹریک کرنے کے لئے جی پی ایس لگا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس سائیکل سروس کو تین ماہ میں لانچ کیا جا سکتا ہے تاہم اس کو غالباً سال آئندہ کے ماہ جنوری میں چالو کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے لئے میونسپل دفتر جموں میں ایک سینئر افسر کی نگرانی میں ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا جئے گا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.