بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

پاکستان میں کوروناوائرس کے مزید 400 نئے کیسز، 11افراد ہلاک

اسلام آباد،9 نومبر (یو این آئی) پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) کے مزید 400 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ اس دوران 11 لوگوں ہلاک ہوگئے۔
نیشنل سینٹر فار انسٹرکشن اینڈ منیجمنٹ (این سی او سی ) نے منگل کو کہا کہ ملک میں اب تک 21,185,396 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔ ان میں سے 1,277,560 لوگ کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اور اب تک 1,226,157 مریض اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ اس وقت ملک میں 22,845 ایکٹیو کیسز ہیں جن میں 1,206 کی حالت تشویشناک ہے۔ پیر کے روز اس وبا کی وجہ سے 11 مریضوں کی موت ہو گئی جس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 28,558 ہو گئی۔
صوبہ سندھ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں 4 لاکھ 72 ہزار 213 متاثر ہیں، اس کے بعد مشرقی پنجاب صوبہ ہے جہاں اب تک 4 لاکھ 41 ہزار 257 افرادکورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img