منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

،کورونا کے 10 ہزارسے زیادہ نئے متاثرین ،کووڈ ویکسینیشن 108 کروڑ کے قریب پہنچا

نئی دہلی/ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 10929 معاملے سامنے آئے ہیں، جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 43 لاکھ 44 ہزار 683 ہو گئی ہے۔

اس درمیان جمعہ کو ملک میں 20 لاکھ 75 ہزار 942 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب سات کروڑ 92 لاکھ 19 ہزار 546 افراد کو کورونا کے ٹیکےلگائے جاچکے ہیں۔

ہفتہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12509 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی اب تک اس وبا کو شکست دینے والے لوگوں کی کل تعداد تین کروڑ 37 لاکھ 37 ہزار 468 ہو گئی ہے۔ اس وقت ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 146950 ہے۔ اسی عرصے میں 392 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 60 ہزار 265 ہو گئی ہے۔

ملک میں فعال کیسز کی شرح 0.43 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.23 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد پر برقرار ہے۔

کیرالہ ایکٹیو کیسز میں ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں ایکٹو کیسز کی کل تعداد 74352 ہے جب کہ 7085 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے کورونا سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر4894435 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں 314 مریضوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 33048 ہو گئی ہے۔

مہاراشٹر میں فعال معاملات 101 کم ہو کر 18590 پر آ گئے ہیں، جب کہ مزید 17 مریضوں کی موت سے اموات کی تعداد بڑھ کر 18590 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے پاک ہونے والوں کی تعداد 886 کم ہو کر 6457149 ہو گئی ہے۔

،کووڈ ویکسینیشن 108 کروڑ کے قریب پہنچا

 ملک میں کووڈ ویکسینیشن کادائرہ مسلسل بڑھ رہاہے اور آج شام تک اس کے 108 کروڑ کی تعداد کو عبور کرنے کا امکان ہے۔

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 20 لاکھ 75 ہزار 942 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ آج صبح 7 بجے تک 107 کروڑ 92 لاکھ 19 ہزار 546 کووڈ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

وزارت کے مطابق 12509 کووڈ مریض گزشتہ 24 گھنٹوں میں صحت یاب ہوئے ہیں۔ ملک میں اب تک تین کروڑ 37 لاکھ 37 ہزار 468 افراد کووڈ انفیکشن سے پاک ہو چکے ہیں۔ شفایابی شرح 98.23 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں کووڈ انفیکشن کے 10929 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس وقت ملک میں ایک لاکھ 46 ہزار 950 کووڈ مریض زیرعلاج ہیں، جو 255 دنوں میں سب سے کم ہے۔ انفیکشن کی شرح 0.43 فیصد ہے۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کل 810783 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک 613965751 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img