منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

جموں و کشمیرمیں مزید 5 ہزار سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی تعیناتی، 3 ہزار صرف سری نگر میں

سری نگر/ وادی کشمیر میں ہونے والی حالیہ شہری ہلاکتوں کے پیش نظر مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر میں پیرا ملٹری فورسز کی 50 اضافی کمپنیوں کی تعیناتی کے احکامات صادر کئے ہیں۔

انگریزی روز نامہ ’دی ٹیلی گراف‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق مرکزی حکومت نے وادی کشمیر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر جموں وکشمیر میں پیرا ملٹر فورسز کی 50 اضافی کمپنیاں تعینات کرنے کا فیصلہ لیا ہے‘۔

رپورٹ میں مرکزی وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار کے حوالے سے کہا گیا: ’وادی کشمیر میں حالیہ شہری ہلاکتوں کے تناظر میں سیکورٹی صورتحال انتہائی چلینجنگ ہے۔ جموں وکشمیر پولیس کو امن و قانون کی بحالی کو یقینی بنانے اور انسداد دہشت گردی آپریشنز میں مدد کرنے کرنے کے لئے یونین ٹریٹری میں پیرا ملٹری فورسز کی 50 اضافی کمپنیوں کو تعینات کیا جا رہا ہے‘۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ان پچاس کمپنیوں میں سے تیس کمپنیاں صرف سری نگر میں تعینات کی جائیں گی۔بتادیں کہ وادی میں ماہ اکتوبر کے دوران نامعلوم جنگجوؤں کے ہاتھوں قریب ایک درجن شہری ہلاکتیں ہوئیں۔ مہلوکین میں سات غیر مسلم اور پانچ غیر مقامی مزدور شامل تھے۔

ماہ اکتوبر سال رواں کا سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ ثابت ہوا جس کے دوران ملی ٹنسی سے متعلق مختلف واقعات میں 45 ہلاکتیں ہوئیں۔ مہلوکین میں 20 جنگجو،13 عام شہری اور 12 فوجی اہلکار شامل ہیں۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img