منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

نیشنل کانفرنس کی خواتین ونگ کا سری نگر میں احتجاج،طلبا کے خلاف درج مقدموں کی منسوخی کا مطالبہ

سری نگر/ نیشنل کانفرنس کی خواتین ونگ نے پیر کے روز پاکستان کی بھارت کے خلاف میچ میں جیت کا جشن منانے کے الزام میں میڈیکل طلبا پر مقدمے درج کرنے کے خلاف احتجاج درج کیا۔

احتجاجی خواتین جم کر نعرہ بازی کر رہی تھیں اور انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اور پارٹی کے جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے۔

اس موقع پر ایک احتجاجی خاتون نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل طلبا کے خلاف ایف آئی آر درج کئے گئے ہیں بلکہ ان کے خلاف دو چار اور مقدمے درج کئے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا: ’بی جے پی چاہتی ہے کہ کشمیر کے لوگ تعلیم حاصل نہ کر سکیں، وہ بے کار رہیں اور پتھر باز بن جائیں‘۔

موصوفہ نے کہا کہ ہم حکومت کو وارننگ دیتے ہیں کہ وہ ہمارے طلبا کو کوئی دوسرا راستہ اختیار کرنے پر مجبور نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو چاہئے کہ وہ پاکستان کے ساتھ بھی اور کشمیریوں کے ساتھ بھی بات چیت کا سلسلہ شروع کرے۔

احتجاجی خاتون نے وزیر داخلہ امت شاہ کے حالیہ دورہ جموں و کشمیر کے دوران کشمیری نوجوانوں کے ساتھ بات کرنے کے بیان کے حوالے سے کہا: ’وزیر داخلہ نے کہا کہ میں کشمیرکے نوجوانوں کے ساتھ بات کروں گا لیکن یہاں طلبا کو گرفتار کیا جا رہا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ان طلبا کو رہا کیا جانا چاہئے پھر بات چیت شروع کی جانی چاہئے ۔احتجاجی خواتین نے میڈیکل طلبا کے خلاف درج مقدموں کو خارج کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img