آگرہ میں گرفتار کشمیری طلاب علم کے اہل خانہ کا سری نگر میں احتجاج

آگرہ میں گرفتار کشمیری طلاب علم کے اہل خانہ کا سری نگر میں احتجاج

سری نگر/ آگرہ کے ایک کالج میں پاکستان کے حق میں نعرے لگانے کے الزام میں گرفتار کشمیری طالب علم شوکت احمد گنائی کے اہل خانہ نے جمعے کے روز یہاں پریس کالونی میں جمع ہو کر ان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا بیٹا بے قصور ہے اور اگر اس سے کوئی غلطی سرزد ہوئی ہے تو ہم اس کے لئے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتے ہیں۔ بتادیں کہ آگرہ کے ایک انجیئرنگ کالج میں پاکستان کی ہندوستان کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ میں جیت کے بعد مبینہ طور پر پاکستان کے حق میں نعرے لگانے کے الزام میں شوکت احمد گنائی سمیت تین کشمیری طلبا کو گرفتار کیا گیا۔

شوکت احمد کی والدہ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ہم نے زمین جائیداد بیچ کر اس کو باہر پڑھنے کے لئے بھیجا تھا‘۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ اس کو رہا کریں ہمارے پاس اس کو رہا کرانے کے لئے کوئی وسیلہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا: ’اس کا باپ مزدوری کرتا ہے زمین جائیداد بیچ کر اس کو پڑھنے بھیجا تھا اگر اس سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو ہم اس کے لئے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتے ہیں‘۔موصوف طالب علم کی نانی کا کہنا تھا کہ ہماری لیفٹیننٹ گورنر صاحب سے اپیل ہے کہ وہ ہماری مدد کرکے ہمیں انصاف دلائیں۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.