بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

کشمیر میں کئی مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

سری نگر/ قومی تحقیقاتی ایجسنی (این آئی اے) نے چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جمعے کی صبح وادی کشمیر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔

تاہم فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ چھاپے کس کیس کے سلسلے میں مارے گئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے جمعے کی صبح پولیس اور سی آر پی ایف کی ٹیموں کے ہمراہ وادی کے کئی اضلاع میں چھاپے مارے۔

بتادیں کہ این آئی اے نے چند روز قبل وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں کالعدم سماجی و سیاسی تنظیم جماعت اسلامی کے ممبران کے گھروں پر مبینہ طور پر ملی ٹنسی کو سپورٹ اور فنڈنگ کرنے کے الزام میں چھاپے ڈالے۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img