جموں/ جموں و کشمیر پولیس نے ضلع سانبہ میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے کے الزام میں کم سے کم سات افراد کو گرفتار کیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر پاکستان کی بھارت کے خلاف میچ میں جیت کا جشن منانے کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ضلع سانبہ میں کم سے کم سات افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کیا گیا ہے اور مزید تحقیات کی جا رہی ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار شدہ افراد کی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور اس ضمن میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
بتادیں کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں پاکستان کی بھارت کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ میں جیت کے بعد قریب دو درجن لوگ قابل اعتراض نعرہ بزی کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔
دریں اثنا راشٹریہ بجرنگ دل اور ڈوگرہ فرنٹ نے پاکستان کی جیت پر جشن منانے والوں اور محبوبہ مفتی کے خلاف جموں میں احتجاج درج کیا۔
یو این آئی