جمعرات, جولائی ۳, ۲۰۲۵
31.6 C
Srinagar

نیشنل کانفرنس: ہلاکتوں کانہ تھمنے والا سلسلہ کشمیریوں کو بدنام کرنے کی مذموم سازش

نیشنل کانفرنس تینوں خطوں کے تہذیب و تمدن کی رکھوالی اور بھائی چارے کی علمبردار جماعت : ناصراسلم وانی
سرینگر//جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس تینوں خطوں کی یکساں ترقی ،تہذیب و تمدن کی رکھوالی اور بھائی چارے کی علمبردار جماعت رہی ہے اور ہماری جماعت آج بھی اپنے سنہری اصولوں پر چٹان کی طرح قائم و دائم ہے۔

ان باتوں کا اظہار صدرِ صوبہ کشمیر ناصر اسلم وانی نے آج پارٹی ہیڈکوارٹر نوائے صبح کمپلیکس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کا انعقاد حلقہ انتخاب امیرا کدل کے درجنوں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان اور پی ڈی پی سے تعلق رکھنے والے عہدیداران کی نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کرنے کے سلسلے میں کیا گیا۔

اس موقعے پر سینئر لیڈران محمد سعید آخون، علی محمد ڈار، ڈاکٹر ثمیر کول، سلمان علی ساگر، عمران نبی ڈار، جگدیش سنگھ آزاد، صبیہ قادری ، احسان پردیسی، مدثر شاہ میری ،عفرا جان اور غلام محی الدین بٹ کے علاوہ دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ ناصر اسلم وانی نے اپنے خطاب کہا کہ کشمیر میں غیر مقامی باشندوں کی ہلاکتوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے اہل کشمیر اِس کی مذمت اور ملامت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہلاکتیں کشمیریوں کو بدنام کرنے کیلئے کی جارہی ہے لیکن دشمن کبھی بھی اپنے ان مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوگا۔ کشمیری قوم ہرگز اس بات کی حامی نہیں کہ یہاں سے پنڈت برادری اور غیر مقامی باشندے نکل جائیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ کشمیریوں نے ہمیشہ اقلیتوں کو تحفظ دیا ہے اور ایسے ایام میں بھی بھائی چارے کی علم کو فیروزان رکھا ہے جب پورے میں بھی آگ کے شعلے بھڑ ک رہے اور قتل و غارت جاری تھی۔

ناصر اسلم وانی نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے جموں وکشمیر کے بھائی چارے کی ہمیشہ آبیاری کی ہے اور ہرکسی مذہب ،طبقے اور خطے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کیساتھ یکساں سلوک روا رکھا ہے۔ انہوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ نئے لوگوں خصوصاً پڑھے لکھے نوجوانوں کے آنے سے جماعت کو ایک نئی جہت ملتی ہے اور مجھے اُمید ہے کہ آپ سب نیشنل کانفرنس کی مضبوطی کیساتھ ساتھ سماجی خدمات میں بھی پیش پیش رہیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ثمیر کول نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ نیشنل کانفرنس ایک خاندان کی مانند ہے اور اس میں شامل ہونے کیلئے کسی کو لالچ نہیں دیا جاتا یہاں لوگ اپنی مرضی سے آتے ہیں کہ کیونکہ اس جماعت کو لوگوں کی بے انتہا محبت اور پیار حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے ہمیشہ اقلیتوں کو تحفظ فراہم کیا اور اس کیلئے بیش بہا قربانیاں پیش کیں ہے۔

پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں پی ڈی پی ضلع ویمنز ونگ سعیدہ گلشن، انسانی حقوق کارکن شاہ فرقان، سہرش، سمرن، انگھد، ابرار، زبیر، سمر، ابوزر اور داﺅد کے نام قابل ذکر ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img