اتوار, جولائی ۶, ۲۰۲۵
22.9 C
Srinagar

سری نگر میں قبرستان سے ایک لاش بر آمد

سری نگر،16 اکتوبر:سری نگر کے ذال ڈگر علاقے میں ہفتے کی صبح ایک قبرستان میں 38 شہری کی لاش بر آمد کی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ڈال ڈگر علاقے میں ہفتے کی صبح مقامی لوگوں نے ایک قبرستان میں ایک لاش دیکھی جس کے بارے میں انہوں نے فوری طور پولیس کو مطلع کیا۔
انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
لاش کی شناخت فیروز احمد تانترے ولد عبدالرشید تانترے ساکن ذال ڈگر کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img