نئی دہلی / جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے سابق لیڈران دویندر رانا اور سرجیت سنگھ سلاتیہ نے نئی دہلی میں مرکزی وزراء ہردیپ سنگھ پوری ،درمندرا پردھان اور ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی موجودگی میں بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی ) میں اپنی شمولیت اختیار کی ۔
اس سے قبل دونوں لیڈران نے نیشنل کانفرنس سے استعفیٰ دیا ،جسے پارٹی ہائی کمان نے تسلیم کیا تھا ۔





