منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

کشمیر میں نارمسلی کے بی جے پی کے دعوے کھوکھلے: رجنی پاٹل

سری نگر/ کانگریس کمیٹی کی جموں و کشمیر امور کی انچارج اور رکن پارلیمان رجنی پاٹل کا کہنا ہے کہ کشمیر میں بی جے پی کے نارمسلی کے کھوکھلے دعوے بے نقاب ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ’نا معلوم برداروں‘ کو ’معلوم‘ کیا جائے اگر ایسا نہیں کیا گیا تو وہ بہت بڑی غلطی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ شہری ہلاکتوں میں عدالتی تحقیقات ہونی چاہئے تاکہ قاتلوں کی شناخت معلوم کی جائے جو متاثرہ کنبوں کا بھی مطالبہ ہے۔
موصوفہ انچارج نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز ضلع بانڈی پورہ کے نائید کھائی علاقے میں محمد شفیع ڈار جنہیں جمعرات کی شام نا معلوم بندوق برداروں نے گولیاں بر سا کر ابدی نیند سلا دیا، کے گھر تعزیت پرسی کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ’جو دکھ ہم یہاں دیکھ رہے ہیں تو لگتا ہے کہ 1990 حالات کو دہرایا جا رہا ہے یہاں معصوم لوگوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے‘۔
ان کا کہنا تھا: ’بھارتی جنتا پارٹی کے جو دعوے ہیں کہ یہاں نارمسلی آ رہی ہے وہ بالکل کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں‘۔
رجنی پاٹل نے کہا کہ ان واقعات میں عدالتی تحقیقات ہونی چاہئے کیونکہ مہلوکین کے اہلخانہ کا بھی یہی مطالبہ ہے کہ قاتلوں کی شناخت معلوم کی جانی چاہئے۔
ان کا کہنا تھا: ’کب تک نامعلوم بندوق بر دار کہتے رہیں گے ضروت اس بات کی ہے کہ ’نامعلوم‘ کو ’معلوم‘ کیا جائے اگر ایسا نہیں کیا گیا تو وہ بہت بڑی غلطی ہوگی‘۔
رکن پارلیمان نے کہا کہ یہاں لوگ بالکل خوش نہیں ہیں بلکہ پریشان ہیں لہذا ہمیں اس انہیں آنسو پونچھنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کا نگریس پارٹی کو دہشت گردی سے سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img