سری نگر/ شمالی کشمیر کے قصبہ حاجن میں منگل کی صبح آگ کی ایک ہولناک واردات میں ایک رہائشی مکان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حاجن میں منگل کی صبح ایک یک منزلہ رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے مکان کو پوری طرح اپنی لپیٹ میں لے کراس کو مکمل طور پر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ فائر ٹنڈرس، فوج اور مقامی لوگوں نے کافی محنت کے بعد آگ کو قابو میں کرکے متصل مکانوں میں پھیلنے سے روک لیا۔
مکان مالک کی شناخت فتح محمد آہنگر ولد محمد رمضان آہنگر کے بطور ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔
یو این آئی