ملازم کش پالیسی کے درپردہ بیوروکریسی کاہاتھ
ملازمین احتجاج کاراستہ اپنانے پرمجبور :جموں وکشمیر ایمپلائز یونائٹیڈ فرنٹ
سری نگر:۴،اکتوبر:ملازم انجمنوں وفورموںکے مشترکہ پلیٹ فارم ’جموں وکشمیر ایمپلائز یونائٹیڈ فرنٹ‘ نے ملازم انجمنوںکی رجسٹریشن سے متعلق حالیہ حکومتی اقدام پرسخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے الزام لگایاہے کہ نت نئے احکامات کے درپردہ بیوروکریسی کاہاتھ ہے ،جو سرکاری ملازمین کوہانکنا چاہتے ہیں ۔فرنٹ نے خبردارکیاہے کہ اگر یہ ہتھکنڈے بندنہ کئے گئے توجموں وکشمیرکے لاکھوں ملازمین اپنے جائز حقوق اوروقار کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے احتجاج کاراستہ اپنانے پرمجبور ہوجائیں گے ۔جموں وکشمیر ایمپلائز یونائٹیڈ فرنٹ نے مستقل وعارضی ملازمین کی برطرفی پرسیاسی لیڈروں کے بیانات کورسم خانہ پوری سے تعبیر کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کیساتھ براہ راست بات کرکے مسئلے کوسلجھانے کے بجائے سیاسی لیڈر وہی پرانا راگ الاپ رہے ہیں کہ اگرہم حکومت میں آئیں گے توسبھی نکالے گئے ملازمین کوبحال کیاجائیگا۔جاری بیان کے مطابق ’جموں وکشمیر ایمپلائز یونائٹیڈ فرنٹ‘ کے کور گروپ کاایک ورچیو ل اجلاس سوموار کومنعقد ہوا،جس میں فرنٹ کے سینئررہنماﺅں محمدرفیق راتھر ،اعجاز احمدخان ،شبیراحمدلنگو،اعجاز احمدمخدومی ،وجاہت درانی ،اورجاوید احمدآخون نے شرکت کی ۔اس ہنگامی اجلاس میں شامل فرنٹ کے کورگروپ کے ممبران نے حکومت کی جانب سے مبینہ طورپر غیرمستند ملازم یونینوں کی سرگرمیوں پرقدوغن لگانے سے متعلق حالیہ آرڈر کو زیرغور لایا گیا ۔انہوںنے یک زبان میں کہاکہ ایسے ملازمین کش اقدامات کوبرداشت نہیں کیا جائے گا ،کیونکہ جموں وکشمیرکی ترقی اورعوامی خدمات میں سرکاری ملازمین کا اہم رول رہاہے ۔ٹریڈیونین لیڈروںنے حکومت سے دھونس ودباﺅ کی پالیسی ترک کرنے کی اپیل کرتے ہوئے اسبات پرزوردیاکہ ارباب حل وعقد کومشکل ترین حالات میں سرکار ی ملازمین کی خدمات اوررول کویاد کرنا چاہئے ۔انہوںنے کہاکہ ہرمشکل ترین صورتحال میں جموں وکشمیر کے ملازمین حکومتی وانتظامی وقار کوبلند رکھنے اورعوام کوراحت پہنچانے کیلئے سینہ سپررہے ہیں ۔بیان کے مطابق جموں وکشمیر ایمپلائز یونائٹیڈ فرنٹ کے سینئرلیڈروںنے ملازم کش پالیسی واقدامات کے درپردہ بیوروکریسی کاہاتھ ہونے کاشبہ ظاہر کرتے ہوئے واضح کیاکہ جموں وکشمیرمیں آئین وقانون کی بالادستی چلے گی ،نہ کسی شخص کی ذاتی سوچ ۔انہوںنے کہاکہ ملازمین ذہنی کوفت کاشکار ہورہے ہیں اوریہ وقت کی ضرورت ہے کہ سبھی ملازمین متحد ہوکرملازم کش پالیسیوں کیخلاف اُٹھ کھڑے ہوں ۔ملازم لیڈروںنے کہاکہ ایک جانب وزیراعظم روزگار اسکیم کے تحت نئی بھرتیاں عمل میں لائی جارہی ہیں تودوسری جانب ڈیڈووڈقرار دیکر ملازمین کوبرطرف کیاجاتاہے ،اوریہ دونوں اقدامات بالکل متضادہیں ۔انہوںنے کہاکہ بیوروکریٹک سوچ کے تحت اپنائی جارہی ملازم کش پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاج کیا جائیگا۔بیان کے مطابق جموں وکشمیر ایمپلائز یونائٹیڈ فرنٹ کے سینئرلیڈروںنے لیفٹنٹ گورنر اورچیف سیکرٹری سے اپیل کی کہ وہ ملازمین کے نمائندوں کیساتھ بات کریں ۔فرنٹ لیڈروںنے ملازم کش اقدامات پرسیاسی جماعتوںکے ردعمل کوہدف تنقید بنانے ہوئے کہاکہ بجائے اسکے کہ سیاسی لیڈر حکومت وقت کیساتھ بات کرکے سرکاری ملازمین کے حقوق کاتحفظ یقینی بنائیں ،وہ سیاسی نوعیت کے بیانات دیکر اپنی ذمہ داری سے منہ چرانے کی کوشش کررہے ہیں ۔بیان کے مطابق جموں وکشمیر ایمپلائز یونائٹیڈ فرنٹ کے اجلاس میں یہ طے پایا کہ اگر یہ ملازم کش پالیسی بندنہ کی گئی توجموں وکشمیرکے لاکھوں ملازمین اپنے جائز حقوق اوروقار کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے احتجاج کاراستہ اپنانے پرمجبور ہوجائیں گے ۔
