سرینگر/جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے آج پی ڈی پی کے سابق وزیر اور جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ کے صدر جاوید مصطفی میر کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ میر کی شمولیت سے کشمیر کے لوگوں کو مشکلات سے نکالنے اور لوگوں کی عزت بحال کرنے میں مدد ملے گی۔
ان کا کہناتھا ’ماضی میں ، ہم لوگوں کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملے تھے، میں جاوید مصطفی میر کو اپنی پارٹی میں کھلے بازوو¿ں سے خوش آمدید کہتا ہوں۔ ان کی شمولیت یقینی طور پر 5 اگست 2019 کو لوگوں کو ان کے صدمے سے نکالنے کے ہمارے مشن میں ہماری مدد کرے گی۔‘