جمعہ, جولائی ۱۱, ۲۰۲۵
19.1 C
Srinagar

اترپردیش پولیس نے پرینکا گاندھی کو سیتا پور میں حراست میں لے لیا

سیتا پور/ لکھیم پور کھیری/ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اور دیگر پارٹی رہنماؤں کو سیتاپور میں رات بھر ہونے والے ڈرامے کے بعد پولیس نے بالآخر حراست میں لے لیا ۔

پولیس نے پرینکا گاندھی کو لکھنؤ سے لکھیم پور کھیری جانے والے کئی مقامات پر روکنے کی کوشش کی۔پولیس نے پرینکا گاندھی واڈرا کے ساتھ اترپردیش کانگریس کے صدر اجے کمار للو اور ایوان بالا راجیہ سبھا کے رکن دیپندرسنگھ ہڈا کو بھی حراست میں لے لیا۔ انہیں پولیس لائنز، سیتا پور میں واقع گیسٹ ہاؤس میں رکھا گیا ہے۔

پرینکا نے میڈیا کو بتایا’’میں متاثرین کے اہل خانہ سے ملنے جا رہی ہوں۔ میں مرنے والوں کے لواحقین کو تسلی دینے جا رہی ہوں۔ میں متاثرین کا درد بانٹنے جا رہی ہوں۔ جو ہوا وہ ظاہر کرتا ہے کہ حکومت کسانوں کو کچلنے کی سیاست کر رہی ہے۔ انہیں ختم کرنے کے لیے سیاست کی جا رہی ہے‘‘۔

پرینکا کی ہمت دیکھ کر کسانوں کو کچلنے والے ڈر گئے : راہل

 کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج اپنی بہن اور اتر پردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کو حوصلہ بڑھایا ، جنہیں لکھیم پور جاتے ہوئے سیتاپور میں حراست میں لیا گیا تھا ۔ راہل گاندھی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت ان کی ہمت دیکھ کر خوفزدہ ہوگئی ہے۔

مسٹر گاندھی نے کہا کہ یہ انصاف کی لڑائی ہے اور اس میں ہم ملک کے کسانوں کے ساتھ ہیں۔ کل لکھیم پور میں پیش آنے والا واقعہ کسانوں کا قتل عام ہے۔ اس واقعہ میں آٹھ کسانوں کو ایک گاڑی سے کچل ہلاک کردیا گیا تھا۔

مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’پرینکا ، میں جانتا ہوں کہ آپ پیچھے نہیں ہٹیں گے ، وہ آپ کی ہمت سے خوفزدہ ہیں۔ انصاف کے لیے اس عدم تشدد کی لڑائی میں ، ہم ملک کے انا داتا کو فتح دلائیں گے۔ لکھیم پور کسان قتل عام‘‘۔

مسز وڈرا نے کہا’’بی جے پی حکومت کسانوں کو کچلنے کی سیاست کر رہی ہے ، کسانوں کو ختم کرنے کی سیاست کر رہی ہے۔‘‘انہوں نے لکھنؤ میں کہا کہ وہ متاثرین کے رشتہ داروں سے ملنے کے لیے لکھیم پور جا رہی تھی۔

بعد میں پولیس نے اسے سیتا پور کے ہرگاؤں نامی گاؤں سے گرفتار کیا۔ پولیس نے سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید اور پارٹی کے سینئر لیڈر پرمود تواری کو بھی حراست میں لیا ہے جو ان کے ساتھ لکھیم پور جا رہے تھے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img