جموں/ جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے بلنوئی علاقے میں جمعے کے روز فوج نے لائن آف کنٹرول پار کرنے والے پاکستان زیر انتظام کشمیر کے ایک شہری کو گرفتار کیا۔
فوجی ذرائع کے مطابق ضلع پونچھ میں جمعے کے روز ساڑھے بارہ بجے پاکستان زیر انتظام کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے لائن آف کنٹرول پار کی۔
انہوں نے بتایا کہ فوج نے مذکورہ شہری کو بلنوئی علاقے میں دریائے مینڈھر کے نزدیک پکڑ لیا۔
(یو این آئی)