بدھ, ستمبر ۱۷, ۲۰۲۵
19.3 C
Srinagar

پلوامہ میں تیز رفتار ٹپر نے ڈیڑھ درجن مویشیوں کو کچل کر ہلاک کر دیا

سری نگر/ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے نیوا علاقے میں منگل کی صبح ایک تیز رفتار ٹپر نے کم و بیش ڈیڑھ درجن بھیڑ بکریوں کو کچل کر ہلاک کر دیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کی ایک بکروال فیملی اپنے بھیڑ بکریوں کے ایک جھنڈ کے ساتھ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے بالائی علاقوں سے واپس اپنے گھر کی طرف جا رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ نیوا کے نزدیک ایک تیز رفتار ٹپر نے ان کے کم سے کم 16 بھیڑ بکریوں کو کچل کر ہلاک کر دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ابتدائی تحقیقات کے دوران دو مشتبہ افراد کی شناخت کی گئی ہے جن کی گرفتاری بہت جلد متوقع ہے۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img