افغانستان کی سرزمین دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہونی چاہیے:مودی

افغانستان کی سرزمین دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہونی چاہیے:مودی

مانیٹر نگ ڈیسک

نیویارک وزیر اعظم ہند نریندر مودی نے ہفتہ کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اور چین کا نام لئے بغیر ہدف تنقید بنایا۔ وزیر اعظم نے پاکستان کا نام لئے بغیر کہا کہ جو ملک دہشت گردی کو سیاسی آلے کے طور پر استعمال کررہے ہیں ، انہیں یہ سمجھنا ہوگا کہ دہشت گردی ان کیلئے بھی اتنا ہی بڑا خطرہ ہے۔ یہی نہیں ، وزیر اعظم مودی نے سمندری سیکورٹی اور توسیع پسندی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ سمندر سبھی کی مشترکہ وراثت ہے اور اس کو بچانے کی ضرورت ہے۔

مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق وزیر اعظم موی نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ یقینی بنایا جانا ضروری ہے کہ افغانستان کی سرزمین کا استعمال دہشت گردی کو پھیلانے کیلئے نہیں ہو یا پھر وہاں دہشت گردانہ واقعات نہ ہوں۔ ہمیں اس بات کیلئے بھی محتاط رہنا ہوگا کہ وہاں کی نازک صورتحال کا کوئی ملک اپنے مفاد کیلئے ہتھیار کی طرح استعمال نہ کرے۔وزیر اعظم مودی نے اشاروں ہی اشاروں میں پاکستان کو کافی کھری کھوٹی سنائی۔

انہوں نے کہا کہ جو ملک دہشت گردی کا سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہیں ، شاید وہ بھول رہے ہیں کہ دہشت گردی ان کیلئے بھی اتنا ہی بڑا خطرہ ہے ، ہمیں اس وقت افغانستان کے عوام ، خواتین ، بچوں اور اقلیتوں کی مدد کرنے ضرورت ہے اور اس میں ہمیں اپنا فرض نبھانا ہوگا۔وزیر اعظم مودی نے چین پر بھی اشاروں ہی اشاروں میں زوردار حملہ کیا۔

سمندر کے ذریعہ کاروبار کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ سمندر ہماری مشترکہ وراثت ہے ، اس لئے ہمیں دھیان رکھنا ہوگا کہ سمندر کے وسائل کا استعمال کریں ، اس کو غلط استعمال نہ کریں۔ سمندر بین الاقوامی کاروبار کی لائف لائن ہے اور اس سے توسی پسندی کی لڑائی سے بچنا ہوگا۔ اس کو بچانے کیلئے اقوام متحدہ قوانین کے مطابق بین الاقوامی برادری کو آواز اٹھانی ہوگی۔

کورونا سے مرنے والوں کو پیش کیا خراج عقیدت

وزیر اعظم موی نے ہفتہ کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کورونا وبا میں جان گنوانے والے سھی لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور متاثرہ کنبوں کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کیا۔ اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے سب سے پہلے عبداللہ شاہد کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کیلئے مبارکباد دی۔ وزیرا عظم مودی نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے پوری دنیا 100 سال میں آئی سب سے بڑی وبا کا سامنا کررہی ہے۔

ایسی خطرناک وبا میں زندگی گنوانے والے سبھی لوگوں کو میں خراج عقیدت پشی کرتا ہوں اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ میں اس ملک کی نمائندگی کررہا ہوں جس کو مدر آف ڈیموکریسی کا فخر حاصل ہے۔

انہوں نے کہا یہ یہ ہندوستان کی جمہوریت کی طاقت ہے کہ ایک چھوٹا بچہ جو کبھی ایک ریلوے اسٹیشن کی ٹی اسٹال پر اپنے والد کی مدد کرتا تھا وہ آج چوتھی مرتبہ ہندوستان کے وزیر اعظم کے طور پر یو این جی اے سے خطاب کررہا ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان کا ویکسین ڈیلیوری پلیٹ فارم کووین ایک ہی دن میں کروڑوں ویکسین ڈوز لگانے کیلئے ڈیجیٹل مدد فراہم کررہا ہے۔

میں یو این جی اے کو یہ جانکاری دینا چاہتا ہوں کہ ہندوستان نے دنیا کی پہلی ڈی این اے ویکسین ڈیولپ کرلی ہے ، جس کو 12 سال سے زیادہ عمر کے سبھی لوگوں کو لگایا جاسکتا ہے۔وزیر اعظم مودی نے مزید کا کہ جو ملک دہشت گردی کا سیاسی آلے کے طور استعمال کررہے ہیں ، انہیں یہ سمجھنا ہوگا کہ دہشت گردی ، ان کیلئے بھی اتنا ہی بڑا خطرہ ہے۔ یہ یقینی بنایا جانا انتہائی ضروری ہے کہ افغانستان کی سرزمین کا استعمال دہشت گردی پھیلانے اور دہشت گردانہ حملوں کیلئے نہ ہو۔ ہمیں اس بات کیلئے بھی محتاط رہنا ہوگا کہ وہاں کی نازک صورتحال کا کوئی ملک اپنے مفاد کیلئے ایک ٹول کی طرح استعمال کرنے کی کوشش نہ کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.