سیکورٹی ایجنسیاں ڈرون چلنجز سے نمٹنے کے لئے جامع حکمت عملی بنا رہی ہیں: انسپکٹر جنرل سی آر پی ایف جموں

سیکورٹی ایجنسیاں ڈرون چلنجز سے نمٹنے کے لئے جامع حکمت عملی بنا رہی ہیں: انسپکٹر جنرل سی آر پی ایف جموں

جموں،23 ستمبر (یو این آئی) انسپکٹر جنرل سینٹر ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) جموں پی ایس رنپیسے نے ڈرون خطرات کو ایک نیا چلینج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی ایجنسیاں ان خطرات سے نمٹنے کے لئے جامع حمکت عملی تیار کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوراترا کے پیش نظر شری ماتا ویشنو دیوی مندر سمیت تمام یاترا مقامات پر سیکورٹی کے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں۔موصوف انسپکٹر جنرل نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کے روز یہاں ایک تقریب کے حاشیے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا: ’اس وقت ڈرونز ایک بہت بڑا خطرہ ہے لیکن ان خطرات سے نمٹنے کے لئے کوششیں جاری ہیں‘۔ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں نہ صرف مرکزی حکومت بلکہ جموں وکشمیر میں تعینات سیکورٹی ایجنسیاں حکمت عملیاں تیار کر رہی ہیں۔

مسٹر رنپیسے نے کہا کہ نوراترا کے پیش نظر تمام یاترا مقامات پر سیکورٹی کے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا: ’نوراترا کے پیش نظر سی آر پی ایف نے شری ماتا ویشنو دیوی مندر کے بشمول تمام یاترا مقامات پر سیکورٹی کے وسیع انتظامات کئے ہیں‘۔

موصوف انسپکٹر جنرل نے کہا کہ سی آر پی ایف بھی باقی سیکورٹی ایجنسیوں جیسے فوج، پولیس وغیرہ کے ساتھ مل کر خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مصروف عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ سری نگر- جموں قوی شاہراہ پر تعینات سی آر پی ایف اہلکار نہ صرف ٹریفک کی نقل و حمل کو یقینی بنا رہے ہیں بلکہ وہ ملی ٹنسی کے متعلق سرگرمیوں پر بھی کڑی نگرانی رکھے ہوئے ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.