جمعہ, جولائی ۱۱, ۲۰۲۵
24.5 C
Srinagar

ریاسی میں مختلف جرائم میں ملوث دو اساتذہ سمیت نو افراد گرفتار: ایس ایس پی

جموں/پولیس نے جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی میں ایک پولیس پارٹی پرحملہ کرنے اور دیگر مقدموں میں مطلوب دو سرکاری اساتذہ سمیت نو افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایس ایس پی ریاسی شیلندر سنگھ نے بتایا کہ چھسانہ پولیس نے نو ملزموں کو گرفتار کیا ہے جو لوگوں کی زندگیوں کے لئے خطرے،ایک پولیس پارٹی پر حملہ کرنے اور امن و قانونی کی صورتحال کو زک پہنچانے میں ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن چھسانہ میں پہلے ہی ایک کیس درج ہوا تھا جب 31 اگست کو علاقے کے بدنام زمانہ مجرموں نے ایک پولیس پارٹی پر حملہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عصمت دری کے کیس میں ملوث بدنام زمانہ مجرم پریم سنگھ اور اس کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔موصوف ایس ایس پی نے کہا کہ ریاسی پولیس نے دو سرکاری اساتذہ سمیت کل نو افراد کو گرفتار کیا ہے۔

انہوں گرفتار شدہ اساتذہ کی شناخت ریاض شاہ اور چین سنگھ کے بطور کی ہے۔مسٹر سنگھ نے کہا کہ امن و قانون کی صورتحال کو بگاڑنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے لوگوں سے علاقے میں آپسی بھائی چارے اور امن و قانون کی صورتحال کو بنائے رکھنے کی اپیل کی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img