سری نگر/ شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے کرالہ پورہ علاقے میں سیکورتی فورسز نے ایک شیڈ سے تین بارودی سرنگیں بر آمد کی ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور فوج نے ضلع کپوارہ کے کرالہ پورہ علاقے میں ایک شیڈ سے تین بارودی سرنگیں اور تین کلو یوریا بر آمد کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان بارودی سرنگوں کو مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں شیڈ کے مالک سمیت کئی افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور کئی مشکوک افراد کے گھروں کی تلاشی بھی لی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں تحقیقات جاری ہیں۔
(یو این آئی)