منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

سری نگر- لیہہ شاہراہ پر ایک روز بعد ٹریفک بحال

سری نگر،18 ستمبر : وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- لیہہ شاہراہ پر ہفتے کو ایک روز بعد ٹریفک کی نقل و حمل بحال ہوگئی۔
بتادیں کہ اس شاہراہ پر جمعے کے روز مرمتی کام کے پیش نظر ٹریفک کی آوا جاہی بند رہی تھی۔
ایک ٹریفک پولیس عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ سری نگر – لیہہ شاہراہ پر ہفتے کی صبح ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ لداخ سے کشمیر جانے والی گاڑیوں کو منی مرگ سے صبح چھ بجے سے گیارہ بجے تک چلنے کی اجازت ہے اور اس کے بعد وسطی کشمیر کے سونہ مرگ سے لداخ جانے والی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہے۔
بتادیں کہ موسم سرما کے دوران بھاری برف باری اور کہر لگنے کی وجہ سے یہ شاہراہ بند رہتی ہے جس سے لوگوں کو گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img