سری نگر/ سیکورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے تلن گام علاقے میں جمعے کی صبح ایک تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ وگولہ بارود بر کیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے ضلع پلوامہ کے تلن گام گاؤں میں جمعے کی صبح ایک تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بر آمد شدہ اسلحہ وگولہ بارود میں چار پستول شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔





