سرسوں اور دال کی ایم ایس پی میں 400 – 400 روپے کا اضافہ

سرسوں اور دال کی ایم ایس پی میں 400 – 400 روپے کا اضافہ

نئی دہلی،8 ستمبر (یو این آئی) حکومت نے دلہن میں مسور اور تلہن میں سرسوں کی پیداوار میں اضافہ کے پیش نظر کم از کم سپورٹ پرائس (ایم ایس پی) گزشتہ سال کے مقابلہ میں 400-400 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ کیا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے آج یہاں منعقدہ اپنی میٹنگ میں وزارت زراعت کی تجاویز کو منظوری دی تاکہ سال 2022-23 کے دوران ربیع سیزن کی زرعی مصنوعات کی ایم ایس پی میں اضافہ کیا جا سکے۔

حکومت نے چنے کے ایم ایس پی میں 130 روپے فی کوئنٹل اور سورج مکھی کی قیمت میں 114 روپے فی کوئنٹل اضافے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.