ہفتہ, جولائی ۵, ۲۰۲۵
34.6 C
Srinagar

راشٹریہ بجرنگ دل کا جموں میں محبوبہ مفتی کے خلاف احتجاج

جموں/ راشٹریہ بجرنگ دل نے منگل کے روز یہاں پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے خلاف احتجاج درج کیا۔احتجاجی محبوبہ مفتی کے خلاف جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے اور انہوں نے ان کا پتلا بھی نذر آتش کر دیا۔

ان کا مطالبہ تھا کہ موصوفہ کی جموں آنے پر پابندی عائد کی جانی چاہئے۔اس موقع پر بجرنگ دل کی جموں وکشمیر اکائی کے صدر راکیش بجرنگی نے میڈیا کو بتایا کہ محبوبہ مفتی کشمیر میں لوگوں کو بھڑکا رہی ہے جس کے لئے ان کو تہاڑ جیل میں بند کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا: ’محبوبہ مفتی نے سید علی شاہ گیلانی کی میت کو پاکستانی جھنڈے میں لپیٹنے والوں کی حمایت کی، ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ وہ ملک دشمن سرگرمیوں میں شامل ہونے والوں کو سپورٹ کیوں کرتی ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا: ’محبوبہ مفتی لوگوں کو بڑھکا رہی ہے اس کو تہاڑ جیل میں بند کیا جانا چاہئے اور اس کے جموں آنے پر بھی پابندی عائد کی جانی چاہئے‘۔موصوف صدر نے کہا کہ محبوبہ مفتی بھارت کا کھاتی پیتی ہےلیکن وہ پاکستان کو پیار کرتی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img