نئی دہلی/ وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز کہا کہ اجتماعی کوششیں ہماری روایات کا حصہ رہی ہیں اور گزشتہ چھ سات برسوں میں عوامی شراکت کے ذریعے بڑے بڑے کام ہوئے ہیں ، جو اب ایک قومی کردار بن رہا ہے ’شکشک پرو‘ تقریبات کے دوران اساتذہ ، طلباء اور تعلیم کے شعبے سے وابستہ لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے
مسٹر مودی نے کہا کہ اجتماعی ذہن سازی نے قومی تعلیمی پالیسی کو نافذ کرنے میں مدد کی ہے ہر ایک کی کوشش سے ملک کے عزم کو ایک نیا حوصلہ ملے گا۔ گزشتہ چھ سات برسوں میں عوامی شراکت کے ساتھ ایسے کام ہوئے ہیں ، جن کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ عوامی شراکت کی وجہ سے صفائی سمیت بڑے بڑے کام ہوئے ہیں اور اب یہ ایک قومی کردار بنتا جا رہا ہے۔
یواین آئی