سرینگر/بھارت سنچار نگم لمیٹیڈ (بی ایس این ایل) سمیت سبھی مواصلاتی کمپنیوں کی موبائیل انٹرنیٹ سروس ہنوز معطل ہے ۔حکام نے جمعہ کی شب ٹی ایس پیز اور براڈ بینڈ اور وائس کال سروس بحال کردی ۔
حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین اور بزرگ علحیدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کے بدھ کی شام انتقال کے بعد وادی کشمیر میں مواصلاتی ذرائع معطل کردئے گئے۔اگرچہ گزشتہ شب سبھی مواصلاتی کمپنیوں نے وائس کال اور براڈ بینڈ وٹی ایس پیز کی سروس بحال کردی ،تاہم موبائیل انٹرنیٹ سروس ہنوز بند ہے ۔