سری نگر- جموں قومی شاہراہ اور مغل روڈ پر دو روز بعد ٹریفک بحال

سری نگر- جموں قومی شاہراہ اور مغل روڈ پر دو روز بعد ٹریفک بحال

سری نگر،4 ستمبر (یو این آئی) وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ اور جنوبی کشمیر ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر ہفتے کو دو روز بعد ٹریفک کی نقل وحمل بحال ہوئی۔

بتادیں کہ سینئر حریت لیڈر سید علی گیلانی کے انتقال کے پیش نظر ان دونوں سڑکوں پر جمعرات اورجمعہ کو ٹریفک کی نقل و حمل احتیاطی طور پر معطل کر رہی۔ایک ٹریفک پولیس عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ قومی شاہراہ کو ہفتے کی صبح دو دن بعد ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے کھول دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹی گاڑیوں کو دو طرفہ چلنے کی اجازت ہے جبکہ بڑی گاڑیوں اور فوجی کانوائے کو جموں سے سری نگر جانے کی اجازت ہے۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ تاریخی مغل روڈ پر بھی ہفتے کو دو دن بعد ٹریفک کی آمد و رفت بحال کر دی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ اس روڈ پر چھوٹی گاڑیوں کو دو طرفہ چلنے کی اجازت ہے جبکہ بڑی گاڑیوں کو ضلع شوپیاں سے ضلع پونچھ جانے کی اجازت ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.