گوہاٹی، 31 اگست (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے آسام میں سیلاب کی صورتحال کے سلسلے میں ریاست کے وزیراعلی ہیمنتا بسوا شرما سے منگل کے روز فون پر بات کی۔
مسٹر شرما نے ٹوئٹ کرکے اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی نے آسام کو اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن مدد کی یقین دہائی کرائی ہے۔
وزیراعلی نے کہا ’’اس وقت سیلاب نے لوگوں کی زندگی کو سنگین طور پر متاثر کیا ہے۔ بحران کی اس گھڑی ممیں ہمارے ستھ کھڑے ہونے کے لئے وزیراعظم کی کا شکریہ‘‘۔
یو این آئی
