افغانستان کے شہریوں کو صرف ای ویزا پر ہندوستان آنے کی اجازت

افغانستان کے شہریوں کو صرف ای ویزا پر ہندوستان آنے کی اجازت

نئی دہلی ، 25 اگست (یو این آئی) وزارت داخلہ نے افغانستان میں سکیورٹی کی تبدیل شدہ صورتحال کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا ہے کہ افغانستان کے شہریوں کو صرف ای ویزا کی بنیاد پر ہندوستان آنے کی اجازت دی جائے گی ۔

وزارت داخلہ نے بدھ کے روز ایک بیان جاری کر کے کہا کہ افغان شہریوں کے پاسپورٹ گم ہوجانے کے تعلق سے رپورٹس آرہی ہیں۔ اس کے پیش نظر افغانستان کے ان تمام شہریوں کو پہلے جاری کئے گئے تمام ویزے فوری طور پر منسوخ کیے جا رہے ہیں، جو ابھی ہندوستان میں نہیں رہ رہے ہیں ۔
وزارت نے کہا ہے کہ ہندوستان آنے کے خواہشمند تمام افغان شہریوں کو ویزا کے لیے آن لائن درخواست دینی ہوگی۔ اس کی بنیاد پر انہیں ای ویزا جاری کیا جائے گا جس کے بعد وہ ہندوستان آ سکیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.