پیر, ستمبر ۱۵, ۲۰۲۵
28.3 C
Srinagar

تاریخی مغل روڈ پر بی ایس ایف اہلکار چٹان کی زد میں آنے سے فوت

سری نگر،25 اگست (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر پیر کی گلی کے نزدیک بدھ کی دوپہر کو ایک بارڈر سیکورٹی فورس(ی ایس ایف) اہلکار کی چٹان کی زد میں آنے سے موت واقع ہوئی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مغل روڈ پر پیر کی گلی کے نزدیک بدھ کی دوپہر کو ایک بی ایس ایف اہلکار لکڑی کاٹ رہا تھا کہ وہ اچانک کھسکنے والی ایک چٹان کی زد میں آگیا۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ اہلکار کو فوری طور چٹان کے ملبے سے نکال کر بے ہوشی کی حالت میں سرنکوٹ سب ضلع ہسپتال پہنچایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے وہاں اس کو مردہ قرار دیا۔

متوفی اہلکار کی شناخت نثار حسین ولد حبیب اللہ ساکن راجوری کے بطور ہوئی ہے۔ وہ بی ایس ایف کی 92 بٹالین کے ساتھ وابستہ تھے۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img