جموں شہر میں رکشا بندھن کے موقع پر ایک کروڑ روپے مالیت کی مٹھائیاں فروخت

جموں شہر میں رکشا بندھن کے موقع پر ایک کروڑ روپے مالیت کی مٹھائیاں فروخت

جموں، 24 اگست : جموں شہر میں رکشا بندھن کے تہوار کے موقع پر ایک دن میں ایک کروڑ روپے مالیت کی مٹھائیاں فروخت کی گئی ہیں۔
ایک مٹھائی دکان کے مالک نے کہا کہ اگرچہ گذشتہ چند برسوں سے چاکلیٹ کھانے کا ہی چلن تھا لیکن رکشا بندھن کے تہوار کے موقع پر شہر میں ایک دن میں ہی ایک کروڑ روپے مالیت کی دودھ کی بنی مٹھائیاں فروخت کی گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مٹھائیوں سے وابستہ دکان داروں کے بھی اچھے دن شروع ہونے لگے ہیں۔
موصوف نے کہا کہ ایک وقت ایسا تھا کہ ہم رکشا بندھن، دیوالی وغیرہ جیسے تہواروں کے موقعوں پر ڈیڑھ سے دو کروڑ روپے مالیت کی مٹھائیاں فروخت کرتے تھے۔
انہوں نے کہا: ‘لیکن بعد میں لوگ چاکلیٹ اوردوسری قسم کی ڈبہ بند مٹھائیاں خریدنے لگے جس سے ہمارا کام از حد متاثر ہوا’۔
موصوف دکان دار نے کہا کہ اب ایک بار پھر رجحان بدل گیا ہے اور لوگ مٹھائیاں خریدنے لگے ہیں۔
ایک اور دکان دار نے کہا کہ لوگ ایک بار پھر تازہ مٹھائیاں خریدنے لگے ہیں یہی وجہ ہے کہ ایک دن میں ہی ایک کروڑ روپے مالیت کی مٹھائیاں میں بیچی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ رکشا بندھن کے تہوار کے موقع پر ہم نے دو دنوں میں ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کی مٹھائیاں بیچیں۔
دکان دار ایسوسی ایشن کے ایک لیڈر نے بتایا کہ رکشا بندھن کے تہوار کے موقع پر ایک کروڑ روپے مالیت کی تازہ مٹھائیاں فروخت کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم مٹھائیوں کے معیار کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ تجارت ایک بار پھر ابھرنے لگا۔
قابل ذکر ہے کہ جموں شہر میں کم سے کم دو سو مٹھائیوں کے دکان موجود ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.