ہفتہ, جولائی ۵, ۲۰۲۵
25.1 C
Srinagar

پونچھ میں دو روز سے لاپتہ لڑکی کی لاش بر آمد

جموں، 23 اگست (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے کمسر علاقے سے دو روز سے لاپتہ 17 سالہ لڑکی کی لاش ایک دریا کے کنارے سے بر آمد کی گئی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع پونچھ کے کمسر علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک 17سالہ لڑکی 21 اگست سے لاپتہ تھی۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ لڑکی کی لاش پیر کی صبح بکرم سنگھ یاد گار منگنر کے نزدیک ایک دریا کے کنارے سے بر آمد کی گئی۔

متوفی لڑکی کی شناخت مہک بی ساکن محلہ کمسر کے طبور ہوئی ہے۔دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img