پلوامہ میں مہلوک حزب المجاہدین جنگجو کی رہائش کے باہر نصب خمیے کو پولیس نے ہٹایا

پلوامہ میں مہلوک حزب المجاہدین جنگجو کی رہائش کے باہر نصب خمیے کو پولیس نے ہٹایا

سری نگر، 21 اگست (یو این آئی) جموں و کشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جمعہ کے روز سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں مارے جانے والے حزب المجاہدین سے وابستہ جنگجو مسیب احمد بٹ کی رہائش گاہ کے باہر نصب خیمے کو ہٹا کر اپنی تحویل میں لے لیا۔

یہ خیمہ بظاہر مہلوک جنگجو کی تعزیت کے لئے آنے والے لوگوں کے لئے لگا دیا گیا تھا۔ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ مہلوک جنگجو مسیب احمد بٹ کی رہائش گاہ کے باہر ایک خیمہ لگا دیا گیا تھا جس میں کورونا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اس خیمے کو قالینوں سمیت ضبط کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک کیس درج کیا گیا ہے اور جو لوگ بے بنیاد خبریں پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف تحت قانون کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

بتا دیں کہ مسیب احمد بٹ ساکن کھریو پلوامہ اور مزمل احمد راتھر ساکن چکورہ پلوامہ جمعے کے روز کھریو پلوامہ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم کے دوران ہلاک ہوئے تھے۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.