جمعرات, ستمبر ۱۸, ۲۰۲۵
25.3 C
Srinagar

ہندوستان نے افغانستان کے لئے جاری کی نئی ویزا پالیسی

نئی دہلی، 17 اگست (یو این آئی) حکومت نے افغانستان میں بگڑتے حالات کے پیش نظر وہاں سے آنے کے خواہش مند لوگوں کے لئے ویزا کے عمل کو آسان بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور ہنگامی حالات میں فوری ویزا جاری کرنے کے لئے آن لائن درخواست اور نپٹارے کا نیازمرہ بنایا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے ٹوئٹ کرکے کہا ’’وزارت نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ویزا التزام کا جائزہ لیا ہے۔ ہندوستان میں داخلے لئے ویزا درخواستوں کو تیزی سے نمٹانے کےلئے الیکٹرانک ویزا کا ایک نیا زمرہ، جسے ’ای۔ ایمرجنسی ایکس مسلینیس‘ کے نام سے جانا جائے گا، بنایا گیا ہے‘‘۔

واضح رہے کہ موجودہ وقت میں افغانستان کی صورتحال کافی خراب ہے۔ وہاں پر طالبان نے گزشتہ اتوار کو اشرف غنی حکومت سے اقتدار اپنے قبضے میں لے لیا تھا اور مسٹر غنی کو ملک چھوڑکر جانا پڑا تھا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img