جاپان میں شدید بارش: 10.20 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا حکم

جاپان میں شدید بارش: 10.20 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا حکم

ٹوکیو ، 14 اگست : جاپان کی انتظامیہ نے بھاری بارش کی وجہ سے ملک کے چار جنوب مغربی صوبوں سے 10.23 لاکھ افراد کو نکال کر محفوظ مقامات پر پہنچانے کا حکم دیا ہے۔

مقامی میڈیا نے ہفتہ کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ این ایچ کے نیوز چینل نے اطلاع دی کہ فوکوکا ، ساگا ، ناگاساکی اور ہیروشیما صوبوں کے رہائشیوں کو علاقائی حکام کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے انخلاء کا حکم دیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جاپان کے جنوب مغربی علاقے میں گزشتہ کچھ دنوں سے موسلا دھار بارش ہورہی ہے جس کی وجہ سے سیلاب کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔ مٹی کا تودہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔ اتوار کو جاپان کے جنوب مغربی علاقے میں بھی بارش متوقع ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.