منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
29.7 C
Srinagar

شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں جنگجوؤں کی فائرنگ کی خبریں بے بنیاد: پولیس

سری نگر،5 اگست (یو این آئی) پولیس نے شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں مشتبہ جنگجوؤں کی ایک پولیس پارٹی پر فائرنگ کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

سوپور پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’مین چوک سوپور میں فائرنگ کا واقعہ پیش آنے کی خبریں بالکل بے بنیاد ہے، ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کرکے بے بنیاد افواہوں پر کان نہ دھریں‘۔

قبل ازیں میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں جمعرات کی صبح مشتبہ جنگجوؤں نے ایک پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تاہم اس واقعے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔

یو این آئی

 

Popular Categories

spot_imgspot_img