سری نگر،4 اگست (یو این آئی) جموں و کشمیر پولیس نے کشمیر میں سرگرم دس اعلیٰ جنگجوؤں کی فہرست جاری کی ہے۔یہ فہرست کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں جاری کی ہے۔
انہوں نے ٹویٹ میں فہرست جاری کرتے ہوئے کہا ہے: ’دس اعلیٰ ٹارگیٹس، پرانے جنگجو: سلیم پرے، یوسف کانٹرو، عباس شیخ، ریاض شترگنڈ، فاروق نالی، زبیر وانی اور اشرف مولوی: نئے جنگجو، ثاقب منظور، عمر مشتاق کھانڈے اور وکیل شاہ‘۔
بتادیں کہ سال رواں کے دروان وادی کشمیر کے مختلف علاقوں بالخصوص جنوبی کشمیر میں اب تک 85 جنگجو مارے گئے ہیں جبکہ قریب ایک درجن جنگجوؤں نے خود سپردگی اختیار کی ہے۔
یو این آئی