ضلع کٹھوعہ میں فوجی ہیلی کاپٹر تکینکی خرابی سے گر کر تباہ

ضلع کٹھوعہ میں فوجی ہیلی کاپٹر تکینکی خرابی سے گر کر تباہ

جموں،3 اگست (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں منگل کے کی صبح ایک فوجی ہیلی کاپٹر کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوگیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کٹھوعہ کے بسولی علاقے میں منگل کی صبح قریب گیارہ بجے ایک فوجی چاپر جس میں پانچ سے چھ افراد سوار تھے، کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے رنجیت ساگر ڈیم کے تالاب میں گر آیا۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آتے ہی بچاؤ آپریشن کے لئے فوج اور پولیس کی ٹیمیں جائے واردات کی طرف بھیج دی گئی ہیں۔
بتادیں کہ رنجیت ساگر ڈیم کے حدود پنجاب، ہماچل پردیش اور جموں وکشمیر کے ساتھ ملتے ہیں اور یہ حادثہ جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں پیش آیا ہے۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.