بارہمولہ، 3 اگست (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر ڈی کے نہرو کا منگل کو شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔
مسٹر نہرو کو پیر کی شام بارہمولہ کے پنجلا رفیع آباد گاؤں میں واقع ان کی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں فوری طور پر بارہمولہ کے ڈسٹرکٹ اسپتال لے جایا گیا۔
انہیں تشویشناک حالت میں ایس کے انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایس کے آئی ایم ایس) ریفر کیا گیا جہاں آج صبح ان کا انتقال ہوگیا۔
یو این آئی