منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
29.7 C
Srinagar

جموں وکشمیر میں 14 مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

سری نگر،31 جولائی (یو این آئی) قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے دو مختلف کیسوں کے سلسلے میں ہفتے کے روز جموں و کشمیر میں 14 مقامات پر چھاپے مارے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے ہفتے کے روز دو مختلف کیسوں کے سلسلے میں جموں و کشمیر میں چودہ مقامات پر چھاپے مارے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ چھاپے جموں میں 27 جون کو بر آمد کی گئی ایک آئی ای ڈی اور لشکر مصطفیٰ کیس کے سلسلے میں ڈالے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ جن مقامات پر یہ چھاپے ڈالے گئے ان میں شوپیاں، اننت ناگ، بانہال اور جموں کا سنجوان علاقہ شامل ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img